Family LawLegal Soul BlogFamily Law (an Intro)

August 7, 2023

What is Family Law?

Family law is a legal practice area that focuses on issues involving family relationships such as marriage, adoption, divorce, restitution of Conjugal rights, and child custody, among others.

Attorneys/Lawyers/Advocates practicing family law can represent clients in family court proceedings or in related negotiations. They can also draft important legal documents i.e. Plaint, Written Statement, Affidavit, Power of attorney, and others.

 

What Legal Services do we provide in Family law?

At the Legal Soul”, we are providing legal Services Not only for Muslim Pakistanis But Also for Minorities/Non-Muslim Pakistanis.

  1. Separation cases i.e. Divorce, Khula, and others علیہد گی بذریعہ طلاق، خلع وغیرہ
  2. Child Custody cases حظانت
  3. Maintenance of Child & Wife cases نان و نفقہ
  4. Court Marriage cases کورٹ میرج
  5. Recovery of Dowry articles سامان جہیزواپسی
  6. Dower amountحق مہر
  7. Restitution  of Conjugal Rights cases
  8. Christen Marriage, and divorce cases.
  9. Hindu Marriage and Divorce Cases.

Muslim Marriage Family Law

Important Points About Muslim Marriage.

  1. A Muslim Marriage/ Nikkah is Contract between Husband and Wife, like other Contracts.
  2. How Muslim Marriage Can be dissolved?
  • By the death of one of the spouses.
  • By Talaq (separation by the will of husband and, without the intervention of a Court(
  • By Khula (Judicial separation).
  • By Mubarat Nama )A separation agreement between husband and wife Called as Talaq-e-Mubarator Mutual Divorce Deed(
  • By Talaq I Tafweez (tafweezmeans ‘delegate’. A Muslim husband can delegate his power of pronouncing talaq to his wife or to any other person)

Please note that our Professional Fees depend on the complexity of the case(s). However, we will give you an estimate of our Professional Charges /Fees.

فیملی مقدمہ دائر کرنے سے پہلے ضروری ہدایات:

اگر آپ پہلے کبھی کورٹ کچہری نہیں گئے اور اچانک سے آپ کو فیملی مقدمہ کرنا پڑ گیا ہے تو اسکے لیے چند ہدایات جو اپ کے لیے نہایت معاون اور کار گر ثابت ہوں گی۔

– اگر آپ خاتون ہیں اور آپ اپنےشوپر کے خلاف مقدمہ دائر کر رہی ہیں تو وہ درج ذیل صورت کا ہو سکتا ہے۔

 دعویٰ دلاپانے خرچہ (ذاتی) ۔

 دعویٰ دلاپانے خرچہ نابالغ (اگر ہو تو) ۔

» دعویٰ تنسیخ نکاح ۔

دعویٰ دلاپانے اخراجات ز چگی ۔

دعویٰ دلاپانے سامان جہیز ۔

 دعویٰ دلاپانے خرچہ عدت ۔

 دعویٰ دلاپانے حق مہر ۔

ان تمام دعویٰ جات کے لیے کچہری جانے سے قبل کیا کرنا ضروری ہے۔ اور کون کون سی دستاویزات ساتھ لے کر جانا ضروری ہے تمام امور کی بابت آپ کو اس مضمون میں تمام تفصیل ملے گی۔

✓ ذاتی اخراجات کی بابت دعویٰ:

سب سے پہلے اگر آپ نے اپنے ذاتی اخراجات کی بابت دعویٰ دلاپانے خرچہ نان نفقہ دائر کرنا ہے اس کے لئے آپ کو کو اپنا اصل شناختی کارڈ ساتھ لے کر جانا ہوگا۔۔

آپ کا خاوند سرکاری یا نیم سرکاری ادارے میں ملازم ہے تو اس کی ملازمت اور اس کی تنخواہ کا ثبوت بھی آپ ساتھ لے جا سکتی ہیں۔

✓ نابالغان کا خرچہ:

اگر آپ نے اپنے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کے خرچہ نان و نفقہ کا دعوی دائر کرنا ہے تو اس صورت میں اپنے بچوں کی نقل پیدائش/فارم ب، اور اگر آپ کے بچے سکول جاتے ہیں تو ان بچوں کا سکول جانے کا سرٹیفکیٹ بھی ساتھ لے کر جائیں ۔

اس سرٹیفکیٹ پر سکول والوں کی طرف سے ماہانہ فیس وصولی کی بابت تفصیل فراہم کی گئی ہو،

اس کے علاوہ اگر آپ کے بچے ٹیوشن جاتے ہو تو اس کی تفصیل بھی آپ ضرور اپنے وکیل صاحب کو بتائیں۔

اگر آپ کا بچہ خدانخواستہ کسی خاص بیماری میں مبتلا ہو تو اس پر آنے والے اخراجات کی بابت بھی اپنے وکیل صاحب کو ضرور آگاہ کریں۔ تاکہ آپ کے وکیل صاحب ان تمام امور کو کو مقدمے کا حصہ بنا سکیں۔

دعویٰ دلاپانے سامان جہیز:

اگر آپ سامان جہیز کے دلاپانے کی بابت دعویٰ دائر کر رہے ہیں ہیں تو کوشش کریں کہ اصل فہرست جو بوقت شادی تیار کی گئی ہو سامان کی وہ فہرست وکیل صاحب کو فراہم کریں اور اگر ایسی کوئی فہرست بوقت شادی تیار نہ کی گئی ہو تو آپ تمام سامان جہیز کی فہرست خود تیار کرکے اپنے وکیل صاحب کے حوالے کریں ، جس میں ان تمام اشیاء کی کی قیمت بھی لگائی گئی ہو ہو جو کہ سامان جہیز کا حصہ ہیں ۔

اگر سامان جہیز کی بابت رسیدات آپ کے پاس موجود ہیں ہیں تو وہ بھی اپنے وکیل صاحب کو ضرور فراہم کریں اور اگر رسیدات موجود نہ ہو تو اس سے مقدمہ پر کوئی حرج نہ ہوگا۔

کم از کم ایسے دو افراد کا نام اپنے وکیل صاحب کو بتائیں جن کی موجودگی میں سامان جہیز جیز بوقت رخصتی آپ کو دیا گیا تاکہ ان دو افراد کو کو بطور گواہان عدالت میں طلب کیا جا سکے۔

سامان جہیز کی قیمتیں بڑھا چڑھا کر لکھنے سے گریز کریں کریں جو اصل حقائق پر مبنی قیمت ہو و ہی قیمت لگائیں۔

دعوی دلاپانے خرچہ زچگی:

اسی طرح اگر آپ آپ اخراجات زچگی کی بابت دعویٰ دائر کر رہی ہیں ہیں تو آپ کے پاس ہسپتال میں علاج معالجہ کی بابت تمام رسیدات اور ریکارڈ کا ہونا بہت ضروری ہے۔ اگر آپ کے پاس ایسا کوئی ریکارڈ موجود نہ ہو تو آپ بذریعہ عدالت متعلقہ ہسپتال سے ریکارڈ منگوا سکتی ہیں اور اس ریکارڈ کو بطور ثبوت عدالت میں پیش کیا جا سکتا ہے۔

دعویٰ دلاپانے حق مہر:

اگر آپ کا دعوی دلاپانے حق مہر کی نسبت ہے تو جس دستاویز پر پر حق مہر تحریر شدہ ہے وہ دستاویز آپ اپنے ہمراہ لے کر جائیں۔

✓ دعوی تنسیخ نکاح و خرچہ عدت:

جب تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کیا جاتا ہے تو اس کے ساتھ ہی آپ نے اپنا عدت کا خرچہ بھی مانگنا ہوتا ہے جو کہ تنسیخ نکاح ڈگری ہونے کی صورت میں عدالت ایک خاص تناسب کے ساتھ خرچہ عدت بھی ڈگری فرماتی ہے۔

✓✓ سب سے اہم اور ضروری بات:

آخر میں میں آپ سے گزارش کروں گا جب بھی کوئی بھی مقدمہ دائر کرنے کے لیے کچہری جائیں تو آپ کوشش کریں کہ آپ خود سیدھا اپنے وکیل کے ساتھ ڈائریکٹ گفتگو کریں

 

http://www.legalsoul.pk/wp-content/uploads/2023/08/cover-removebg-preview.png

Legal Soul was founded for one simple, yet very important reason: to put the interests of our clients by providing the most quality effective legal services at cost-effective legal solutions in accessible ways for everyone.

There is a common misconception that lawyers or legal services are only required when something terribly goes wrong, or are reserved for the very few affluent and elite, or are just utterly unapproachable. Legal Soul aims to change this common narrative.

FREE CONSULTATION

Office Number 30, 2nd floor, Capital plaza, G- 11 Markaz, Islamabad.

legalsoulpk@yahoo.com

Copyright © Legal Soul 2023